اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم اینڈ بھنڈی کری


ضروری اشیاء: بھنڈی 1کپ (ٹاف کرکے 1انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں) مشروم 1کپ (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں) لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) 4عدد ادرک (چوپ کر لیں) 1انچ کا ٹکڑا تازی لال مرچ 1-2عدد (بیج نکال کر چوپ کرلیں) پانی کپ تیل 1کھانے کا چمچہ ثابت دھنیا 1چائے کا چمچہ ثابت زیرہ 1چائے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ سبز الائچی (بیج نکال کر کوٹ لیں) 2عدد ہلدی پاؤڈر 1چٹکی ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) 1کپ ہرا دھنیا (چوپ کرلیں) 2کھانے کے چمچے کیری کی چٹنی کے لئے: کیری (بڑے سائز کی) 1عدد لہسن کا جوا 1عدد پیاز (باریک چوپ کرلیں) 1عدد ادرک(چوپ کیا ہوا) 2چائے کے چمچے تازی لال مرچ 1عدد (بیج نکال کر چوپ کرلیں) نمک حسب ِ ذائقہ شکر 1چٹکی کیری کی چٹنی بنانے کے لئے: کیری کو چھل کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ بلینڈر میں کیری، لہسن، ادرک،پیاز، لال مرچ، نمک اور شکرڈال کر خوب اچھی طرح پیس کر چٹنی تیار کرلیں۔ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ اور ثابت دھنیا ڈال کر چمچہ چلائیں اس کے بعد اس میں ہلدی، زیرہ پاؤڈر اور الائچی پاؤڈر ڈال کر 1منٹ تک پکائیں۔بلینڈ کیاہوالہسن ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر اورپانی شامل کرکے چمچہ چلائیں اس کے بعد اس میں مشروم اور بھنڈی ڈالیں۔ ایک مرتبہ ابال آ جانے کے بعد آنچ کم کر دیں ار ڈھکن ڈھک کر 5منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر چمچہ چلائیں اور آنچ تیز کرکے 5-10منٹ تک پکائیں۔ چوپ کیاہوا ہرا دھنیا ڈالیں اور سرونگ پلیٹ میں نکالیں۔ مزیدار مشروم اینڈ بھنڈی کری تیار ہے ابلے ہوئے چاولوں اور کیری کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ