اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحے دار بھنڈی


اشیاء: بھنڈی کلو سبز مرچ 3-4عدد ادرک ایک انچ کا ٹکڑا پیاز ایک عدد درمیانہ سائز سونف ایک چائے کا چمچہ میتھی کے بیج چائے کا چمچہ پکانے کا تیل دو چائے کا چمچہ زیرا ایک چائے کا چمچہ دھنیاپاؤڈر ایک ٹیبل سپون امچور پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ سبز مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے نمک حسب ذائقہ ترکیب: 1۔بھنڈیاں دھو کر خشک کر لیں اور پھر ان کی ڈھنڈیاں (سر) اور دم اتار دیں ، سائز کے مطابق ہر بھنڈی کو دو یا تین ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ سبز مرچیں دھو لیں اور ڈھنڈیاں اتار کر باریک کاٹ لیں۔ ادرک چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔ پیاز بھی چھیل کر دھونے کے بعد باریک سلائس کر لیں۔ سونف اور میتھی کے بیج ہلکے سے کوٹ لیں۔ 2۔ایک مائیکروویو برتن میں تیل، ہلکے سے کٹے ہوئے میتھی کے بیج ، سونف ، زیرا، پیاز، ادرک اور دھنیا پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح سے ہلا لیں۔ اس کے بعد مائیکروویوہائی( 100%)پر دومنٹ کے لئے پکائیں۔ 3۔اور پھر اس میں بھنڈیاں، آم چور، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ڈھانپنے کے بعد مائیکروویوہائی(100%)پرچھ منٹ کے لئے پکائیں۔ 4۔ہلانے کے بعد مزید ایک منٹ کے لئے بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر پکائیں اور فوراً پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ