اُردو پوائنٹ پکوان

کرسپی بھنڈیاں


اشیاء: بھنڈیاں ایک پاؤ بیسن 50گرام نمک حسب ذائقہ ہری مرچ دس عدد گرم مصالحہ(پس اہوا) ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ لیموں (رس نکال لیں) دو عدد کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کرنے کے لئے ترکیب: اچھی طرح دھو کر خشک کی ہوئی بھنڈیاں لے کر درمیان سے لمبائی میں دو حصہ کر یں اور ہری مرچیں بھی اسی طرح کاٹ لیں۔ کسی کھلے منہ کے برتن میں بھنڈیوں اور مرچوں پر بیسن ، نمک، پسا گرم مصالحہ، چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر انہیں یکجان کر یں تاکہ مصالحہ اور بیسن بھنڈیوں اور مرچوں پر اچھی طرح لپٹ جائے۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس آمیزے کو کرپسی ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں اور روٹی چاولوں کے ساتھ نوش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ