اُردو پوائنٹ پکوان

بھنڈی قورمہ گوشت


ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر لیں۔جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر الگ رکھ لیں۔
ایک پین میں گھی گرم کر کیااس میں لہسن ادرک کا پیسٹ،گرم مصالحہ اور بکرے کا گوشت اور حسب ضرورت پانی شامل کر کے اسے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
ایک الگ پین میں بھنڈی فرائی کرلیں۔جب گوشت گلنے لگے تو اس میں دہی شامل کر دیں۔
پھراس میں نمک ،پسی لال مرچ اور دھنیا ڈال کر پکائیں۔
جب پک جائیں تو فرائی کی ہوئی بھنڈی ،فرائی پیاز اور کیوڑا ڈال کر چار سے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔
آخرمیں پلٹ میں نکال کرادرک چھڑک کر سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ