اُردو پوائنٹ پکوان

شکتو


اجزاء پانچ پوڑا پاؤڈر 1چائے کا چمچ تیل سرسوں ایک کھانے کا چمچ نرم نیم کے پتے مٹھی بھر پپیتا 250گرام خشخاش ایک کھانے کا چمچ ادرک 2.5سنٹی میٹر ٹکڑا رائی دو چائے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچ ترکیب: ایک چائے کا چمچ تیل لیکر اسے چھوٹے سے برتن میں گرم کر یں نیم کے پتوں کو فرائی کر کے الگ رکھ لیں۔ پپیتا دھو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ رائی، خشخاش اور ادرک کو گرائنڈ کر لیں ۔ باقی بچے تیل کو ایک کڑاہی میں گرم کریں اور باقی پانچ پوڑا کو ساتھ شامل کر لیں جب وہ ابلنے لگیں تو پپیتے کے ٹکڑے ڈال کر 2منٹ تک پکائیں۔ گرائنڈ شدہ مصالحہ جات اور نمک ڈال کر مزید ایک منٹ پکائیں۔ اتنا پانی ڈالیں کہ پپیتا اور نیم کے پتے اچھی طرح پک سکیں۔ اس کی ایک سوپ کی طرح کی ”گریوی “ بنتی ہے لہٰذا اسی کے مطابق پانی ڈالیں جب یہ اشیاء پک جائیں تو چولہے سے ہٹا لیں۔ اس کے اوپر پانچ پوڑا پھیلا دیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھانے کے شروع میں پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ