اُردو پوائنٹ پکوان

(چندرکلا) بنگالی مٹھائی


اجزاء: میدہ آدھ کلو گھی نوے گرام کھویا دوسو پچاس گرام پستہ چھ گرام الائچی ساٹھ گرام کلونچی ساٹھ گرام گری گولاآدھی ، مصری کے دانے ،کشمش کیسرحسب ضرورت چینی دوکلو ترکیب: سب سے پہلے تمام میوہ جات کو کتر لیں ۔اورکھویا کے اندر مصری کے دانے تمام کتراہوا میوہ جات ڈال کر خوب ملا لیں ۔یہاں تک تمام اشیایک جان ہو جائیں پھر میدہ میں ۹۰ گرام گھی ڈال کر حل کر لو۔اور کیسرکو پانی میں گھول کر اسمیں ملا دو۔کیسر ڈالنے کے بعد خوب متھ لو۔یہاں تک کہ اس میں کیسر اچھی طرح مل جائے ۔پھر اس قوام کی ٹکیاں بنالو۔اور چپکے بیسن پر بیل لو ۔ بیلنے کے بعد ایک ٹکیہ رکھ دو ۔پھر اس کے کنارے موڑدو ۔اور گھی میں تل لو ۔پھر دوکلو چینی کے قوام میں ڈال دو اور نکال کر سوکھنے دو ۔بس چند رکلا تیار ہے چاہیں تو اوپر چاندی کے ورق لگائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ