اُردو پوائنٹ پکوان

بنگالی دال


اشیاء: چنے کی دال ایک کپ پانی 2کپ ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ شکر دو چائے کا چمچہ تیل تین کھانے کے چمچے پنچ پورن مصالحہ دو کھانے کے چمچے خشک دیگی مرچیں (لمبی والی)چار عدد(کوٹ لیں) تیز پات دو عدد امچور پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ کشمش دو چائے کے چمچے ترکیب: دال کو صاف کر کے پانی میں اتنی دیر تک ہلکی آنچ پر پکائیں کہ یہ پک کر نرم ہو جائے۔ ہلدی پاؤڈر، نمک اور شکر ڈال کر مکس کر یں۔ ایک چھوٹے فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں پنچ پورن مصالحہ ڈال کر کڑ کڑائیں اس کے بعد اس میں دیگی مرچیں، تیزپات، امچور پاؤڈر اور کشمش ڈالیں اور آنچ ہلکی کر کے ایک منٹ تک پکائیں اس کے بعد یہ بگھار دال پر لگا دیں۔ مزیدار بنگالی دال تیار ہے۔ نان یا پوری کے ساتھ سرو کر یں۔ پنچ پورن مصالحے کے لئے: سفید زیرہ دو چائے کے چمچے سونف دو چائے کے چمچے میتھی دو چائے کے چمچے رائی دو چائے کے چمچے کلونجی دو چائے کے چمچے ترکیب: پنچ پورن مصالحہ تیار کرنے کے لئے سفید زیرہ، سونف، میتھی، رائی اور کلونجی کی متوازی مقدار کو مکس کر کے ایک جار میں رکھ سکتے ہیں اور اگر آپ پنچ پورن پاؤڈر تیار کرنا چاہتی ہیں تو انہیں پیس کر پاؤڈر حالت میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ