اُردو پوائنٹ پکوان

بنگلہ دیشی دال


اجزاء: چنے کی دال کلو تیل چار کھانے کے چمچے ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ دودھ ایک کپ تازہ ناریل کپ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ سونف، زیرہ، رائی، میتھی دانہ اور کلونجی حسب ضرورت (مکس کر لیں) کشمش دو چائے کے چمچے تیز پات دو عدد امچور ایک چائے کا چمچہ املی کا پانی کپ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ثابت لال مرچ پانچ عدد ترکیب: ناریل کی گری میں دودھ ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ ایک دیگچی میں دال ،پانی، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، تیز پات اور ناریل ملادودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب دال گل جائے ، دانہ ہاتھ میں لے کر دبائیں اگر چورا ہو جائے تو سمجھیں دال تیار ہے۔ اس کو گھوٹ لیں ۔ تھوڑے دانے ثابت رہیں اور تھوڑے ٹوٹ جائیں۔ زیادہ گھوٹا نہیں لگانا ۔ اب ایک پین میں تیل گرم کر یں۔ دال میں املی کا پانی ڈال کر مکس کر یں اگر زیادہ پتلی ہے تو گاڑھی کر لیں۔ تیل گرم ہوجائے تو لال مرچ ثابت ڈال دیں جب رنگ پہ رنگ بدل لے تو سونف والے مکسچر میں سے دو کھانے کے چمچے برابر مصالحہ اور کشمش ڈال کر ایک منٹ کے لئے کڑ کڑائیں اور دال پر بگھار لگا دیں۔ اب ایک سرونگ باؤل میں دال نکا لیں اوپر امچور اور ہرا دھنیا چھڑک دیں ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ