اُردو پوائنٹ پکوان

سٹر فرائڈ سلائسڈ میٹ


اجزاء: گوشت 125گرام ڈرائڈ ٹری ائرز 20گرام سوئی سوس دس ملی لیٹر ایم ایس جی 1.5گرام سیسم آئل 0.5ملی لیٹر سلاد یا کھیرا پچاس گرام نمک 0.5گرام سرکہ دس ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل 30ملی لیٹر ترکیب تیاری : گوشت کو پتلے سلائسوں میں کاٹیں۔ سبز یاں بہتے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کسی برتن میں ٹری ائیرز گرم پانی میں 30منٹ بھگوئیں ۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ اور سلائس کاٹ لیں۔ پکانے کی ترکیب: پین کو تیز آگ پر رکھیں ۔ اس میں تیل ڈال کر اتنا گرم کر یں کہ دھواں دینے لگے۔ اس میں گوشت کے سلائس ڈال کر اتنا سٹر فرائی کر یں کہ ان کی رنگت ہلکی براؤن ہو جائے۔اب اس میں سوئی سوس ، سرکہ، ایم ایس جی اور نمک ڈال کر آہستہ آہستہ سٹر کر یں، سیسم آئل شامل کر دیں۔ پلیٹ میں ڈال کرپیش کریں۔ فیملی سٹائل ڈشوں میں اجزا میں بڑی ورائٹی کی گنجائش ہے۔ چینی بند گوبھی، ایگ پلانٹ ، فرائڈ بین کرڈ، فرش براڈ بین ،چینی، کھمبوں ، ڈرائڈ بین کرڈا ورہری بڑی مرچوں کو بھی اس ڈش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ