اُردو پوائنٹ پکوان

گردے اور سبزی کا سوپ


اشیاء: بکری کے گردے چار عدد بکرے کا گوشت ایک پیالی (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں) پیاز چار (کاٹ لیں) لہسن چھ جوئے(کاٹ لیں) ادرک ایک ٹکڑا(کاٹ لیں) شلجم ایک ، درمیانہ (کاٹ لیں) گاجر ایک (کاٹ لیں) مٹر کے دانے پیالی(ابال لیں) مکھن دو کھانے کے چمچے نمک چائے کا چمچہ کالی مرچ چائے کا چمچہ کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ پانی 8پیالی ترکیب: پانی میں گردے ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔ اس میں لہسن، پیاز، بکری کا گوشت او ر ادرک ملا دیں۔ آدھ گھنٹے بعد شلجم ، مٹر ، گاجر اور نمک مرچ ملا دیں۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ مکھن میں کارن فلور بھون کر سوپ میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ بعد اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ