اُردو پوائنٹ پکوان

پھلیوں والا سلاد


اشیاء: ہری پھلیاں 225گرام مٹر(چھیل لیں) 450گرام سفید لوبیا (بڑی والی) 425گرام فروزن اٹالین بینز 425گرام انڈے (ابلے ہوئے) ایک عدد(چوپ کر لیں ) ڈرائسنگ کے لئے: تیل چھ کھانے کے چمچے سرکہ دو کھانے کے چمچے شہد ایک کھانے کا چمچہ پو دینہ(چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ ترکیب: ہری پھلیوں اور مٹر کو ایک ساتھ نمک ملے ابلتے پانی میں ڈال کر 5منٹ کے لئے ابال لیں۔ اس کے بعد انہیں چھان کر سفید لوبیا، اور فروزن اٹالین بینز کے ساتھ ایک پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں۔ ایک پیالے میں تیل، سرکہ، شہدی، پو دینہ، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس کو پھلیوں کے اوپر ڈال دیں اور فریج میں 30منٹ کے لئے رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اس کے بعد نکال کر اس پر انڈے کو چوپ کر کے ڈال دیں اور سرو کر یں۔ (فروزن اٹالین بیز کین میں سپر اسٹورز پر بآسانی دستیاب ہیں نہ ملنے کی صورت میں اس میں ابلے ہوئے کابلی چنے یار اجمااستعمال کیا جا سکتا ہے۔)
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ