اُردو پوائنٹ پکوان

لوبیا سلاد


اشیاء: سفید لوبیا 500گرام آلو(کیوبزکاٹ لیں) دو عدد تیز پات دو عدد نمک حسب ذائقہ ہری پیاز 3-4عدد(باریک سلائس کر لیں) شملہ مرچ(چوپ کر لیں) ایک عدد پارسلے(چوپ کیا ہوا) کپ چینی ایک چٹکی ٹماٹر، سیاہ زیتون فیٹا چیز سجاوٹ کے لئے ڈریسنگ کے لئے: تیل کپ زیتون کا تیل کپ لہسن کا جوا(کوٹ لیں) ایک عدد لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ خشک اوریگینو ایک چائے کا چمچہ کھیرے کے رائتے کے لئے: کھیرا عدد دہی 1عدد کریم کپ شہد دو چائے کے چمچے لہسن کا جوا(کوٹ لیں) ایک عدد نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ پودینے کے پتے(چوپ کر لیں) 8-10 پتے ترکیب: لوبیا کو رات بھر کے لئے پانی میں بھگو لیں۔ اس کے بعد چھان کر خشک کر لیں۔ اب ایک سوس پین میں لوبیا، آلو اور تیز پات ڈال کر اس میں حسب ضرورت پانی شامل کر لیں اور انہیں ابال لیں۔ جب نرم ہو جائیں تو اس میں نمک شامل کر لیں۔ ایک پیالی میں تیل، زیتون کا تیل، لہسن، لیموں کا رس، نمک اور خشک اوریگینو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ رائتہ بنانے کے لئے کھیرے کو چھیل کر کدوکش کر لیں اور اس کو دہی، کریم، شہد ، لہسن اور نمک کے ساتھ مکس کر لیں۔ اب ایک سرونگ باؤل میں لوبیا نکال لیں۔ اس پر ڈریسنگ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد ہری پیاز، شملہ مرچ، پارسلے اور چینی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ 2گھنٹے کے لئے فریج میں ٹھنڈا کر لیں اور ٹماٹر، سیاہ زیتون فیٹا چیز سے سجا کر کھیرے کے رائتے کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ