اُردو پوائنٹ پکوان

خر بوزے اورہنٹر بیف کا سلاد


اجزاء: چھوٹا خربوزہ ایک عدد ہنٹر بیف 12پتلے ٹکڑے ڈریسنگ کے لئے لیموں کارس 2چائے کاچمچ زیتون کا تیل 2کھانے کا چمچ کریم یا دودھ ایک کھانے کا تیل کالی مرچ حسب ذائقہ پودینے کی پتیاں چند عدد تیار کرنے کا طریقہ: خربوزے کے پتلے پتلے ٹکڑے کاٹیں اور انہیں ہنٹر کے ساتھ پلیٹ میں سجا دیں ۔ اب اس پلیٹ کو پلا سٹک کے کورسے ڈھانک کر چند منٹ کے لئے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اس کے بعد ڈریسنگ کے تمام اجزاء کو اچھی طرح ملالیں اور پیش کر نے سے پہلے اس ڈریسنگ کو خربوزے اور ہنٹر بیف والی پلیٹ پرچھڑ کیں ۔ یہ سلاد دچار سے چھ افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ