اُردو پوائنٹ پکوان

قیمے اور گندم کا سلاد


اجزاء: گندم 250گرام گوشت ہڈی کے بغیر 375 گرام زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ انڈا باریک کترا ہوا ایک عدد مشروم 90گرام سرخ مرچ باریک کتری ہوئی آدھی سبزمرچ باریک کتری ہوئی آدھی کھیرے چھوٹے 2عدد ڈریسنگ کے لئے: زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ لیموں کا رس 1عدد لیموں کا چھلکا کترا ہوا 1عدد لہسن پسا ہوا 1پوتھی پودینہ پسا ہوا 2کھانے کے چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت تیار کرنے کا طریقہ: گندم کو ایک بڑے پیالے میں رکھیں اور اس میں 2کپ کھولتا ہوا پانی ڈال کر پونے گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ گرل کو گرم کریں اور اس پر گوشت کے سٹیک بنا کر گرم کریں جب براؤن ہو جائیں تو نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں ۔ ایک بڑے فرائی پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں انڈا اور مشروم ڈال کر فرائی کریں یہاں تک کہ براؤن ہو جائے ، اس کے بعد گندم ، ہری مرچ اور کھیرے کے ٹکڑے کر کے ڈالیں پھر گوشت کے پارچے بناکر اس میں ملا دیں۔ ڈریسنگ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈ ر میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے فرائی پین والے مرکب پر انڈیل کر آہستہ آہستہ ملا دیں ۔ سلاد کو پودینے کی پتیوں کے ہمراہ کھائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ