اُردو پوائنٹ پکوان

چقندر اور قیمے کا سلاد


اجزاء: آلو 375گرام چقندر پکا ہوا 250گرام قیمہ 125گرام کالی مرچ حسب ذائقہ ڈریسنگ کے لئے: کھٹی کریم 4کھانے کے چمچ میونیز 2کھانے کے چمچ مکئی کا آٹا ایک چائے کا چمچ تیار کرنے کا طریقہ : آلوؤں کو دھو کر ابا لیں جب وہ نرم ہو جائیں تو انہیں نکال کر خشک ہونے دیں۔ پھر ان کے دودو ٹکڑے کر لیں اور ایک برتن میں چقندر کے قتلے بنا لیں اور ان پر کالی مرچ چھڑک کر آلو بھی ملالیں۔ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اس مرکب کو سلاد پر ڈال کر کھائیں۔اگر پسند کریں۔ تو خشخاس چھڑک کر کھائیں۔یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ