اُردو پوائنٹ پکوان

بیف سلاد


اجزاء: بیف فلٹ 375گرام آلو چھوٹے 300گرام فرانسبین کی پھلیاں 125 گرام لہسوڑھے 16عدد ٹماٹر 4عدد پیاز کے قتلے آدھا پیاز کالی مرچ پسی ہوئی حسب ضرورت ڈریسنگ کے لئے: زتیون کا تیل 5کھانے کے چمچ سرکہ 2کھانے کے چمچ لہسن پسا ہوا آدھی پوتھی مکئی کا آٹا 3چائے کے چمچ چینی ایک چٹکی نمک حسب ذائقہ پودینے کی پتیاں حسب ضرورت تیار کرنے کا طریقہ: گرِ ل کو تیز آنچ پر گرم کریں ۔ اب اس پر بیف کے اڑھائی سینٹی میٹر موٹے ٹکڑے کاٹ کر انہیں گرِل پر پانچ منٹ تک گرم کریں ۔ اس دوران ان ٹکڑوں کو الٹ پلٹ کرتے رہیں جب یہ براؤن ہو جائیں تو انہیں گرل سے اتار کر پلیٹ میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اب ایک برتن میں پانی اور نمک ڈال کر ان میں آلوؤں کو پندرہ منٹ تک ابالیں ۔اس کے بعد نکال کر انہیں ٹھنڈا ہونے دیں ۔ پھر ان کے دودو ٹکڑے کرلیں ۔فرانسبین کی پھلیوں کے چھلکے اتارلیں اور انہیں بھی ابال لیں پھر انہیں ٹھنڈے پانی میں دھو کر خشک کر لیں ۔ پھلیوں اور آلوؤں کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں ۔ اب اس میں لہسوڑھے ، چھلکا اُترے ہوئے ٹماٹر کے چار چار ٹکڑے کر کے اور پیاز ڈال دیں۔ بیف کے باریک ٹکڑے کریں اور انہیں بھی ڈال دیں ۔ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے بڑے برتن والے سلاد میں ملا دیں۔ اب اس پر پودینے کی خوشبو دار پتیاں چھڑک کر کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ