اُردو پوائنٹ پکوان

اسٹوڈنٹ بریانی


ضروری اشیاء: گوشت آدھا کلو چاول آدھا کلو گھی ایک کپ ہری مرچ 6یا7 دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ آلو 250گرام پیاز 250گرام دھنیا اور پودینے کے پتے آدھا کپ دہی آدھاپاؤ نمک حسب ذائقہ لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ دار چینی تین عدد درمیانی الائچی دو عدد تیز پات تین عدد ٹماٹر دو عدد درمیانے ترکیب: گھی یا تیل میں پیاز کاٹ کر فرائی کر یں۔ جب پیاز گولڈن ہو جائے تو آدھی پیاز تیل میں سے نکال لیں باقی پیاز میں نمک، مرچ ،دھنیا ،لہسن ،ادرک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر گوشت ڈال دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ۔ جب گوشت گل جائے تو آلو کاٹ کر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں پھر ٹماٹر، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈالیں ساتھ ہی دہی بھی پھینٹ کر ڈال دیں اور بھون کر چولہا بند کر دیں۔ چاول کو دھو کر دس منٹ کے لئے بھگو دیں پھر ان میں نمک چھوٹی الائچی کالا زیرہ اور تیز پات ڈال کر ابال لیں جب چاول ایک کنی رہ جائے تو اس کا پانی نکال دیں ۔ اب چاول اور تیار گوشت کی تہہ لگائیں(پہلی اور آکری تہہ چاول کی ہو ) اب اس کے اوپر فرائی کیے ہوئے پیاز ڈالیں اور آخر میں تھوڑا ساز ہلکا رنگ پانی یا کیوڑہ میں گھول کر ایک لائن کی شکل میں ڈال دیں۔ دس پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔ لیجئے اسٹوڈنٹ بریانی تیار ہے ۔ سلاد اور رائتے کے ساتھ مزے لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ