اُردو پوائنٹ پکوان

سندھی مٹر پلاؤ


اشیاء: چاول آدھ کلو مٹر کے دانے ایک کلو گھی ایک پاؤ نمک دو چمچ گرم مصالحہ دو چمچ پیاز نصف پاؤ ترکیب: چاول صاف کر کے تین مرتبہ دھو کر دوسیر پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں۔ مٹر کے دانے نکال لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر گہرے بادامی رنگ کا کر لیجئے۔ پھر اس میں دو سیر پانی ڈال دیجئے نمک گرم مصالحہ اور مٹر کے دانے بھی ڈال دیجئے۔ مٹر کے دانے پہلے ہی تل لیجئے جب پانی کو تین جوش آئیں تو چاول ڈال دیجئے اور دیکھیں جب پانی خشک ہونے لگے تو اوون کی ٹرے میں چاول الٹ دیں اور اوون میں رکھیں۔ اگر اوون نہ ہو تو دم پر رکھیں۔ پندرہ منٹ بعد دم یا اوون سے نکال کر ڈش میں الٹ دیں۔ پنجابی مٹر پلاؤ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ