اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم پلاؤ


ضروری اشیاء: تیل 1کھانے کاچمچہ مشروم 225گرام پیاز (درمیانی) 1عدد (باریک کاٹ لیں) لہسن (کاٹ لیں) 2جوے تازہ ادرک چائے کا چمچہ (کدوکش کی ہوئی) تیز پات 2عدد لونگ 4عدد بڑی الائچی 1عدد دار چینی 2اسٹکس (ایک انچ کے ٹکڑے) کالی مرچ 8عدد باسمتی چاول 450گرام گھی 2کھانے کے چمچے نمک حسب ِ ذائقہ برائے گارنشنگ: بادام 2کھانے کے چمچے (پانی میں بھگو کر چھلکا اتار لیں) کاجو (ہلکا فرائی کرلیں) 2کھانے کے چمچے ترکیب: ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور مشروم کو ایک منٹ تک فرائی کرلیں۔ 2/3کپ پانی اور نمک حسب ذائقہ ملا دیں اور دھیمی آنچ پر 5منٹ پکائیں۔ ایک گہرے سوس پین میں 2 میں 2کھانے کے چمچے گھی گرم کریں اورپیاز، ادرک،لہسن، تیز پات، لونگ، الائچی، دار چینی اور کالی مرچ ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ چمچہ چلاتے ہوئے اس میں چاول 21/2کپ پاyd اور نمک حسبِ ذائقہ شامل کر دیں۔ ابال لے آئیں اور دم پر رکھ دیں حتیٰ کہ چاول تقریباً پک جائیں اس کے بعد مشروم ملا دیں اور ڈھانپ کر اس وقت تک پکائیں کہ پانی جذب ہو جائے۔ بادام اورفرائی شدہ کاجو سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ