اُردو پوائنٹ پکوان

کابلی چنوں کا پلاؤ


کشمش ایک پیالی گرم پانی میں بھگو دیں
چاول ایک کلو بیس منٹ بھیگے ہوئے
سرکہ دوکھانے کے چمچ
گھی یا تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
سب سے پہلے چنوں کو ایک گھنٹے کے لئے بگھودیں اور پھر اچھی طرح ابال لیں
ابلتے ہوئے چنوں میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا ڈال دیں
اس سے چنے اچھی طرح گل جائیں گے
جب گل جائیں تو اس کا پانی نکال دیں اور اچھی طرح سے دوبارہ دھولیں
ایک دیگچی میں پیاز ڈال کراچھی طرح براؤن کریں اور جب براؤن ہوجائیں تو آدھی مقدار پیاز نکال لیں
آدھی پیاز کی مقدار میں ادرک لہسن پیسٹ اور مصالحہ جات ڈال کر اچھی طرح بھونیں
پھرچنے اور کشمش ڈال دیں
تھوڑا سا بھون کر چاول ڈال دیں اور پھر چاولوں میں تقریباََ پانچ پیالی پانی ڈال دیں اور ساتھ ہی سرکہ بھی ڈال دیں
جب پانی سوکھ جائے تو دم پر رکھ دیں اور اوپر سے باقی تلی ہوئی یاز ڈال دیں
کابلی چنوں کاپلاؤ تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ