اُردو پوائنٹ پکوان

جھینگے کا پلاؤ


اشیاء: فلک باسمتی رائس ایک کلو جھینگے (درمیانے سائز کے) ایک کلو پیاز(بڑی) ایک عدد(سلائس کر لیں) ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچہ ثابت سیاہ مرچ دس عدد لونگ پانچ عدد چھوٹی الائچی چھ عدد دار چینی 4-5چھوٹے ٹکڑے کڑی پتہ دس عدد آلو تین کپ(درمیانے سائز کے ٹکڑے) ہرا دھنیا دو گٹھی ہری مرچیں حسب ضرورت لہسن، ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ چاول ایک کلو پانی 2-3گلاس ترکیب: فلک باسمتی رائس کو پکانے سے 45منٹ پہلے بھگو دیں۔ ثابت سفید زیرہ، کالازیر ، ثابت سیاہ مرچ، لونگ ، چھوٹی الائچی، دار چینی کو تھوڑے سے پانی میں پانچ منٹ پہلے بھگو دیں۔ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیس کر ہرا مصالحہ بنا لیں۔ پتیلی میں تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا فرائی کر کے بھگو یا ہوا ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اب کڑی پتہ ڈالیں اور ساتھ ہی آلو بھی ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔ جھینگے دھو کر ڈال دیں اور کچھ دیر بھونیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعد اس میں ہرا مصالحہ اور ادرک، لہسن پیسٹ، ڈال کر ڈھکن ڈھانپ دیں(اتنا خیال رہے کہ جب آلو ڈالیں تب سے ہی آنچ ہلکی ہو ) کچھ دیر بعد اس میں پانی ڈال کر آنچ تیز کر کے نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں فلک باسمتی رائس ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں تاکہ مصالحہ اور چاول یک جان ہو جائیں جب پانی خشک ہو تو دوبارہ چمچ سے مکس کر یں اور چاول دم پر رکھ دیں۔ 10-15منٹ بعد دوبارہ چمچ چلائیں۔ مزید 15منٹ دم پر رکھیں جھینگے کا پلاؤ تیار ہے۔ دہی اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ