اُردو پوائنٹ پکوان

انڈین مرغ بریانی


اشیاء: چاول 250گرام ادرک ،لہسن ڈیڑھ کپ لال مرچ ایک ٹیبل سپون دہی ڈیڑھ کپ ہری مرچیں تین عدد مکھن 60گرام پودینہ دھنیہ پاؤکپ دودھ پاؤ کپ پیاز دو کپ ہلدی پاؤڈر ایک ٹیبل سپون ٹماٹر دو عدد چکن آدھا کلو دھنیہ پاؤڈر دوٹیبل سپون گھی آدھا کپ ادرک باریک کٹی ہوئی نمک حسب ذائقہ گرم مصالحہ ثابت تھوڑا سا کیوڑہ تین قطرے گرم مصالحہ پسا ہوا ٹیبل سپون ترکیب: دہی میں نمک ،لال مرچ، گرم مصالحہ (پسا ہوا) ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر مرغی پر اچھی طرح سے لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ چاولوں کو دھو کر بھگو لیں اور کسی کھلی پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں نمک، چھوٹی الائچی ،دار چینی اور لونگ ڈال کر چاول کو ایک کنی گلا لیں ۔ اب دوسری پتیلی میں گھی الائچی اور پیاز ڈال کر فرائی کر لیں ، یہاں تک کہ کافی پانی خشک ہو جائے پھر ٹماٹروں کے چھلکے اتار کر ان کا پیسٹ بنا لیں اور اس میں شامل کر دیں اور نمک بھی ملا دیں اب پھر اچھی طرح سے بھونیں اور تھوڑا ساپانی ڈال کر ڈھک دیں۔ تاکہ مرغی گل جائے تو پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیہ چھڑک دیں اور چولہا بند کر دیں اب اسی طرح ایک تہہ لگا ئیں پھر چاولوں کی اس کے بعد دودھ میں بھیگے کیوڑہ کی پھر کدوکش کیا ہوا مکھن ڈال دیں اب تھوڑ ا سا دھنیہ اور گرم مصالحہ پسا ہوا چھڑک دیں اب اسی طرح ایک تہہ اور ان سب چیزوں کی باری باری لگا ئیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ لگا کر تھوڑا سازردہ دودھ میں گھول کر بریانی سے مہمانوں کی تواضع کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ