اُردو پوائنٹ پکوان

گوشت ترکاری پلاؤ


اشیاء: گوشت ایک کلو گرم مصالحہ تین تولہ ادرک آدھی چھٹانک دال مونگ ایک پاؤ گھی ایک پاؤ پیاز دو پوتھی نمک ایک چھٹانک چقندر ایک پاؤ شلغم ، پالک کا ساگ ایک ایک پاؤ ترکیب: گھی پتیلی میں ڈال کر کڑ کڑائیے۔ پھر اس میں پیاز کے لچھے ڈال کر لال کر لیجئے۔ اس کے بعد گوشت کی بوٹیاں گھی میں ڈال کر بھونئے۔ گرم مصالحہ کے علاوہ اور سب اشیاء پتیلی میں ڈال دیجئے۔ سب چیزیں گل جائیں تو شوربہ چھان کر اس میں چاولوں کو گلائیے۔ اور گوشت اور ترکاریاں ان میں ملا دیجئے۔ تھوڑی دیر دم پر لگائیں اس کے بعد اتار کر اہل خانہ کے سامنے کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ