اُردو پوائنٹ پکوان

گولڈن بریانی


اشیاء: چکن قیمہ کلو پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد ادرک(باریک کاٹ لیں) ایک انچ کاٹکڑا ہری مرچ(باریک کاٹ لیں) 4۔3عدد ہرا دھنیا گھٹی نمک حسب ذائقہ بمبئی چکن بریانی پیک دو کھانے کے چمچے چاندی کے ورق حسب ضرورت تیل دو کھانے کے چمچے ترکیب: پیاز ،ادرک ،ہری مرچ، ہرا دھنیا، نمک ،بمبئی، چکن بریانی مکس کر کے چکن قیمہ میں ملا دیں ، قیمہ کو باریک پیس لیں اور بالز بنا لیں۔ دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں۔ بالز کو فرائی کر لیں ۔ پھر تلی ہوئی بالز کو چاندی کے ورق میں لپیٹ لیں۔ بریانی کے لئے : چاول کلو نمک حسب ذائقہ تیل حسب ذائقہ دہی کپ ادرک(پیسٹ تیار کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ کیوڑہ چند قطرے پیاز دو عدد بمبئی بریانی کا بقیہ پیکٹ : زردے کا رنگ ایک چٹکی ہری مرچ 4۔3عدد پودینہ گٹھی ترکیب: دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کرلیں۔ تلی ہوئی پیاز نکال کر پیس لیں۔ تیل میں ادرک، لہسن ،پھینٹی ہوئی دہی، بمبئی بریانی کا بقیہ پیکٹ ڈال کر بھو نیں۔ اس میں چکن بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کر بھون لیں چاول کے پانی میں نمک ڈال دیں۔ پانی ابلنے پر چاول ڈال دیں۔ جب ایک کنی رہ جائے تو اتار لیں۔ الگ دیگچی میں چکن مکسچر کی تہہ ڈالیں اور اوپر پودینہ، ہری مرچیں ڈال دیں ، پھر ابلے ہوئے چاول ڈال دیں۔ زردے کا رنگ اور کیوڑہ چند قطرے ڈال کر ہلکی آنچ پر دم رکھ دیں۔ اب اس بریانی کو رائتے کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ