اُردو پوائنٹ پکوان

بمبئی کی بریانی


اشیاء: چاول ایک کلو آلو ایک پاؤ پیاز آدھ پاؤ ادرک آدھ چھٹانک ناریل (پسا ہوا) چار چمچ نمک حسب ذائقہ گوشت ایک کلو مٹر ایک پاؤ لہسن ایک گٹھی دہی ایک پاؤ گرم مصالحہ حسب خواہش مرچ حسب منشاء گھی ایک پاؤ ترکیب: گھی میں پیاز بادامی رنگ میں بھون لیں۔ گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب خوب بھن جائے تو لہسن، ادرک، دہی اور نمک مرچ ڈال لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو سبزی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔ آلو، مٹر کے علاوہ آپ چاہیں تو کوئی اور سبزی مثلاً گوبھی وغیرہ بھی ڈال سکتی ہیں۔ جب سبزی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو چاول علیحدہ نمک ڈال کر دوکنی رکھ کر ابال لیں اور ایک دیگچی میں ایک طرف سبزی گوشت اور دوسری طرف چاول ڈال کر یا صرف ایک تہہ چاول اور اس پر سبزی گوشت اوپر سب کے سب سفید چاول ڈال کر دم دیں۔ اگر آپ پسند کر یں توناریل کے ساتھ آدھی چمچی امچور بھی ڈال سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ