اُردو پوائنٹ پکوان

بمبئی کی بریانی


اشیاء: چاول ایک کلو گوشت ایک کلو گھی 250گرام آلو 250گرام پیاز 125گرام لہسن ایک گٹھی ادرک 30گرام دہی 250گرام ناریل پسا ہوا چار چمچے برابر گرم مصالحہ حسب ذائقہ نمک، مرچ حسب ذائقہ ترکیب: گھی میں پیاز کو بادامی رنگ ہونے تک بھون لیں پھر گوشت ڈال کر بھونیں اور خوب بھن جائے تو لہسن اور ادرک اور پھر دہی اور نمک مرچ ڈال دیں دہی کے خشک ہونے پر ناریل ڈال د یں اور تھوڑ سا پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو سبز اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔ آلو مٹر کے علاوہ آپ چائیں تو کوئی اور سبزی مثلاََ فراش بین گوبھی وغیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ جب سبزی گل جائے اورپانی خشک ہو جائے تو چاول کو علیحدہ نمک ڈال کر آگ پر رکھ کر ابال لیں۔ اور دیگچی میں ایک طرف یہ سبز گوشت اور دوسری طرف چاول ڈال کر یا صرف ایک تہ چاول اور اس پر سبزی گوشت اوپر باقی سب کے سب سفید چاول ڈال کر دم دے دیں۔ کوئی پندرہ منٹ کے بعد جب سالم کا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ اس میں آپ پسند کر یں تو ناریل کے ساتھ آدھی چمچی امچور بھی ڈال سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ