اُردو پوائنٹ پکوان

بکرے کے گوشت کا پلاؤ


اشیاء: گوشت ایک کلو گھی ایک پاؤ لہسن ایک پوتھی گرم مصالحہ دو تولہ سونف دو تولہ چاول ایک کلو پیاز دو پوٹیاں ادرک ایک گانٹھ خشک دھنیا دو تولہ نمک حسب مقدار ترکیب: پتیلی میں گوشت کے پارچے، پانی، نمک، آدھا ثابت لہسن، سونف ، خشک دھنیا ، گرم مصالحہ اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر یخنی تیارکر کے چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ لیں۔ پھر گھی کڑ کڑ ا کر اس میں پیاز،باقی گرم مصالحہ (ثابت)ڈالیں اور جب پیاز داغ ہو جائے تو گوشت کے ٹکڑے مع پسا ہوا آدھا لہسن ڈال کر بھونیں جس کے دوران یخنی ایک ایک چمچہ کر کے ڈالتے جائیں۔ پھر چاول اس یخنی میں ڈال دیں اور انہیں پانی دے کر گلا لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ