اُردو پوائنٹ پکوان

پستے کی برفی


پستے کو صا ف کپڑے کی پوٹلی میں باندھ لیں اور جوش کھاتے پانی میں دو تین مرتبہ ڈبو کر نکال لیں
پھر اس کا چھلکا اتار کر پیس لیں
چھلکے سمیت بھی پیس سکتے ہیں
دیگچے میں گھی کو اچھی طرح گرم کر یں کھوئے کو مل کر گھی میں بھون لیں
چینی کو دو چھٹانک پانی میں ڈال کر گاڑھا شیرہ نکالیں
اس میں پسا ہوا پستہ اور بھنا ہوا کھویا ڈال دیں
سب یک جان ہو جائیں اور پک کر کناروں پر لگنے لگیں تو فوراًاتار لیں
طباق کی سطح پر گھی مل لیں
اس میں یہ ملغوبہ ڈالیں
کیوڑا ملائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں سخت ہو کر جم جائے تو ٹکڑے کاٹ کر ورق لگا لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ