اُردو پوائنٹ پکوان

دہی کی برفی


اشیاء: دہی ایک کلو چینی 500گرام ڈرائی فروٹ آدھا پاؤ زعفران آدھا چائے کا چمچہ سبز الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ترکیب: دہی کو کپڑے کی جالی میں رکھ کر رات بھر لٹکا دیں تاکہ پانی نچڑ جائے۔ خشک میوہ کاٹ کر ہلکا سنہری تل لیں۔ تھوڑے سے دودھ میں زعفران بھگو دیں۔ کسی تھالی پر ہلکا ساآئل یا گھی لگا لیں۔ دہی کو دیگچی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ دہی نرم ہو جائے۔ چینی ملا دیں۔ خشک تلا ہوا میوہ اور زعفران بھی شامل کر دیں اور چلاتے رہیں۔ یہاں تک کہ گاڑھا ہو جائے۔ تھالی میں انڈیل دیں اور برابر کر کے الائچی پاؤڈر چھڑک دیں۔ چھری سے پسندیدہ شیپ میں ٹکڑے کاٹ لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ