اُردو پوائنٹ پکوان

کوکونٹ برفی


اشیاء: کھویا 100گرام چینی 600گرام کوکونٹ (ناریل ) کلو بادام گری 50گرام گھی حسب ضرورت چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: ناریل کا اوپر والا سرخ سرخ چھلکا اتار دیجئے اور باقی سفید ناریل کو کدوکش کر لیجئے۔ کسی دیگچی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں ناریل کو تھوڑا سا بھون کر اتار لیجئے۔ کھوئے کو بھی کسی الگ دیگچی میں تھوڑا سا بھون لیجئے اور پھر ناریل اور کھوئے کو اچھی طرح ملا کر رکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چاشنی تیار کیجئے اور نیچے اتار کر رکھ لیجئے۔ چاشنی ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں ناریل اور کھویا ملا دیجئے اور خوب گھوٹئے۔ جب تینوں چیزیں یک جان ہو جائیں تو کسی تھال یا سینی میں تھوڑا سا گھی لگا کر ناریل اور کھوئے والا آمیزہ اس میں الٹ دیجئے۔ اس کی تہہ ایک یا ڈیڑھ انچ موٹی ہونی چاہئے۔ برفی تھوڑی تھوڑی گرم ہوتو اس پر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور ٹھنڈی ہونے پر چاقو یا چھری سے حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ نہایت مزے دار کوکونٹ برفی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ