اُردو پوائنٹ پکوان

برفی پستہ بادام والی


اشیاء: کھویا 250گرام چینی 250گرام بادام گری 25گرام پستہ 15گرام سبز الائچی 6دانے ترکیب: کھوئے میں چینی ملا لیجئے اور چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آنچ پر کھوئے کو پکنے دیجئے۔ جب کھویا خوب بھن جائے تو سبز الائچی کے دانے نکال کرڈال دیجئے ۔ تھوڑی دیر بعد بادام کی گریا اور پستہ سالم یا کاٹ کر شامل کر دیجئے۔ کسی تھالی میں تھوڑا سا گھی لگائیے اور اس میں پکا ہوا کھویا بادام پستہ سمیت ڈال کر چمچے سے پھیلا کر یکساں کر لیجئے۔ جم جائے تو ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ پستہ ،بادام والی خوش ذائقہ برفی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ