اُردو پوائنٹ پکوان

بادام کی برفی


اجزاء: چینی ڈیڑھ کلو کھویا آدھاکلو گھی 750گرام بادام کی گریاں آدھا کلو پستہ حسب ضرورت (۶)کیوڑہ اور ورچاندی حسب ضرورت ترکیب: بادامو ں کی گریوں کوجوش دے کر چھلکا اتار لیجئے ۔اور اس کی پیٹھی بنا کر پستے کے ٹکڑے اس میں ملا دیں۔ہلکی آگ سے کھوئے گھی اور باداموں کو ملا کر تینوں چیزوں کو آمیزہ کر لیجئے ۔اس کے بعد تین تار والے لڈواں والی چاشنی ملا کر مندرجہ بالا طریقہ سے برفی جما لیں ۔ # دیگر اجزاء: چینی ایک کلو مونگ کا آٹا 375گرام گھی دوسوگرام زعفران حسب ضرورت پستہ باریک کر کے حسب ضرورت ترکیب: کلو بھر قند (چینی)کی چاشنی تین تار کی تیار کیجئے 375گرام مونگ کا آٹا آدھ کلو کھویا اور دو سو گرام گھی میں بھون کر اس میں چاشنی ملائیے اگر رنگ پسند ہوتو چاشنی میں زعفران یا ہار سنگھار کے پھول کو جوش دے کر کپڑے کی صافی میں چھا ن کر ڈال دیجئے زعفران مہنگا ہوگا ۔تھال پر مادا ڈلنے سے پہلے پستے باریک کتر کر تھال میں ڈال دیجئے اور پھر مادا ڈال دیجئے ۔مونگ کے آٹے سے مراد مودنگ کی دال کا آٹا ہے اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ حسب ضرورت مونگ کی دال کو بھگو دیا جائے جب نرم ہوجائے تو چھلکا اتار کر دال کر سکھا لیا جائے اور اسے پیس کر اس کا آٹا بنا لیا جائے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ