اُردو پوائنٹ پکوان

بادام کی برفی


گری بادام بھگو کر چھلکا اتار لیں اور انہیں باریک پیس لیں
دیگچے میں گھی ڈال کر انہیں بھون لیں
کھویا مسل کر ڈالیں اور دونوں کو ملا کر بھونیں
انڈوں کی سفیدی الگ کر کے اتنی پھینٹیں کہ جھاگ اٹھ آئے
اسے بھی دیگچے میں ڈال دیں چینی میں ایک پیالی پانی ڈال کر گاڑھا قوام بنائیں اور اسے بھی دیگچے میں ڈال دیں
چمچ چلاتے رہیں سب چیزیں یک جان کر لیں
طباق میں گھی مل لیں اور اس میں یہ ملغوبہ انڈیل دیں
جب سخت ہو کر ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ کر ورق لگا لیں
اسی برفی کو رنگین بنانا مقصود ہوتو بازار سے کوئی بھی کھانے والا رنگ لیں اور تین رتی کے برابر پکاتے وقت ڈال لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ