اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کی برفی


اشیاء: آلو ایک کلو گھی 100ملی لیٹر ناریل 50گرام چینی کلو بادام گری حسب پسند پستہ حسب پسند ترکیب: آلوؤں کو ابال لیجئے اور چھیل کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ کڑا ہی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ گھی گرم ہو جائے تو آلو ڈال دیجئے اور چمچہ چلاتے جائیے۔ جب آلو ذرا سارنگ بدل لیں تو ناریل باریک پیس کر ڈال دیجئے اور بھونئے ۔ جب آلو اور ناریل اچھی طرح بھن جائیں تو نیچے اتار کر رکھ لیجئے اور ٹھنڈا ہونے دیجئے۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چاشنی تیار کر کے اتار لیجئے اور آلو والا آمیزہ اس چاشنی میں ڈال کر دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیجئے اور حسب پسند بادام اور پستہ بھی شامل کر دیجئے۔کسی تھال یا سینی میں تھوڑاسا گھی لگائیے اور تیارشدہ آمیزہ اس میں الٹ کر نہایت صفائی سے ایک جیسا کر دیجئے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو اس کے حسب مرضی ٹکڑے کاٹ لیجئے اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔آلو کی لذیذ برقی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ