اُردو پوائنٹ پکوان

اخروٹ کی برفی


اجزاء: اخروٹ کی گری تین سو پچھتر گرام کھویا 250گرام گھی 60گرام پکانے والا رنگ حسب ضرورت کیوڑہ اور چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: اخروٹ کی گری پیس لیجئے فرائنگ پین میں گھی کڑکڑئیے ۔اس میں کھویا بھون لیجئے چمچہ چلاتے رہیے ۔ کھویا ہلکے بادامی رنگ کا ہو جائے تو اتار لیجئے اور سات سو پچاس گرام چینی میں ساٹھ گرام پانی ڈال کر گاڑھا شیرہ بنائیے۔اس میں پسے ہوئے اخرو ٹ، بھنا ہوا کھویا ، اور رنگ ڈال دیجئے ،چمچہ چلاتے رہیے ۔جب سب چیزیں یک جان ہوجائیں اور کناروں پر لگنی لگیں تو اتار لیجئے ایک طشتری میں گھی ڈال کر ساری طشتری چپڑدیجئے اس پر کیا ہوا مادہ پھیلا دیجئے ٹھنڈا ہوکر سخت ہوجائے تو ٹکڑے کاٹ دیجئے اور ٹھنڈا ہوکر سخت ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ لیجئے اور ان پر ورق لگا دیجئے اس فار مولے سے اخروٹ کی بڑی ہی لذیذ برفی تیار ہوتی ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ