اُردو پوائنٹ پکوان

شکر پارے


اشیاء: میدہ آدھ کلو بالائی آدھ پاؤ بادام ایک چھٹانک کیوڑہ چند قطرے دودھ بقدر ضرورت چینی آدھ کلو ترکیب: بادام پیس کر میدے میں ملا دیں۔ پھر اس میں بالائی شامل کر یں۔ دودھ سے گوندھ کر روٹی بنائیں۔ روٹی موٹی بیلی جائے گی۔ اس کو لمبائی میں دو دو انچ کے فاصلے سے کاٹ لیں۔ قدرے ترچھا کر کے چوڑائی کے رخ پر کاٹ لیں۔ گھی میں تل کر چھلنی میں چھان لیں۔ شیرہ تین تارکا تیار کر یں اور اس میں شکر پارے ڈال دیں خشک ہو جائیں تو نکال کر رکھ لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ