اُردو پوائنٹ پکوان

دہی کی بالو شاہی


اشیاء: دہی ایک پاؤ میدہ ایک پاؤ گھی آدھ پاؤ گھی آدھ کلو(تلنے کے لئے) چھوٹی الائچی (پسی ہوئی) ایک ٹی اسپون شکر آدھ کلو کیوڑہ چند قطرے ترکیب: ایک دیگچی میں شکر اور پانی ڈال کر چاشنی تیار کر یں۔ چاشنی تیار ہو جائے تو چھوٹی الائچی اورکیوڑہ ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ ایک کھلے منہ کے تسلے یا ٹرے میں آدھا پاؤ گھی اور دہی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح ملائیں۔ دہی کا آمیزہ یکجان ہو جائے تو میدہ ڈال کر ملائیں اور آٹے کی طرح گوندھ لیں لیکن کوشش کریں کہ پانی نہ ڈالیں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو معمولی سا ڈال لیں۔ اب میدے کے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ گرم گھی میں پیڑے ڈال کر دھیمی آنچ پر انہیں تلیں۔ جب یہ سنہری ہو جائیں تو گھی سے نکال کر فوراًچاشنی میں ڈال دیں اور چمچے سے تیزی سے ہلائیں۔ ایک پیالے میں بالو شاہی نکال لیں۔ یہ بہت لذیذ ہوں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ