اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن سلائسز


شیاء: قیمہ 250گرام آئل ایک کھانے کا چمچہ مکھن 50گرام پیاز(چوپ کی ہوئی) ایک عدد لہسن (کش کیا ہوا) چھ یا پانچ جوئے انڈا ایک عدد مشروم 50گرام پستہ 12۔10عدد میدہ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ پانی ڈیڑھ کپ پانی ایک عدد چکن کیوب ایک عدد میٹ ڈیڑھ کلو گرام(بون لیس سنگل پارچہ ) (مٹن کانٹے سے چھید لیں اور دو کھانے کے چمچے لیموں کے رس میں دو کھانے کے چمچے سویا سوس ملا کر لگا دیں اور تقریباََ گھنٹے پڑا رہنے دیں ۔ ترکیب: آئل اور مکھن گرم کر لیں ۔ اس میں پیاز، لہسن، مشروم ڈال کر پکا ئیں۔ تک کہ پیاز نرم ہو جائیں۔ اس کے بعد اس میں قیمہ مکس کر لیں اور تھوڑا سا پکا ئیں اور ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں ۔ مٹن کا پارچہ کسی ٹرے یا سلیب پر پھیلا دیں اور اس کے درمیان میں قیمہ رکھ دیں۔ پستہ بھی کاٹ کر ڈال دیں ۔ اسے اچھی طرح سختی سے رول کر لیں اوپر سے دھاگہ لپیٹ دیں اور بیکنگ ڈش میں رکھ کر 350اوون میں 30 منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اب بیکنگ ڈش سے نکال لیں اور جوس محفوظ کر لیں۔فوائل میں لپیٹ کر مزید 40۔ 30منٹ کے لئے پیک کر لیں۔ فوائل سے نکال کر سلائسز کاٹ لیں۔ محفوظ کئے ہوئے جوس کو گرم کر یں۔ اس میں میدہ ڈال کر پکا ئیں ۔ جب ہلکا براؤن ہونے لگے تو آگ سے اتار لیں ۔ اب اس میں پانی چکن کیوب ڈال کر پکا ئیں ۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں ۔ سلائسز کو ڈش میں سجا ئیں۔ اوپر سے سوس ڈال کر گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ