اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی چلی ساس کے ساتھ


اشیاء: مچھلی کے قتلے 4عدد460گرام لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ تازہ سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ کتراہوا ویجیٹیبل آئل 1کھانے کا چمچ سبز دھنیا اور لیموں سجانے کیلئے ساس بنانے کے لئے: ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچ ٹماٹر کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ چینی 1چائے کا چمچ نمک 1چائے کا چمچ چلی ساس 1کھانے کے چمچ سرکہ 1کھانے کے چمچ پانی سوا کپ ترکیب: 1۔مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر خشک کریں اور درمیانے سائز کے ایک پیالے میں رکھ لیں ۔ اس میں لیموں کا رس دھنیا اور تیل ملا کراچھی طرح مکس کریں اور ایک گھنٹہ کے لئے الگ رکھ دیں ۔ خیال رہے کہ جتنی دیر زیادہ مچھلی مسالے میں رہے گی اسی قدر ذائقہ بہتر ہو تا جائے گا۔ 2۔ساس کے تمام اجزاء کو ایک دیگچی میں ڈالیں اور تقریباََ 6منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ آہستہ آہستہ چمچ ہلا تے رہیں گاڑھا ہونے پر اتارلیں ۔ 3۔اوون کو گرم کریں اور اس کی جالی پر مچھلی کے قتلوں کو 5سے 7منٹ تک پکائیں۔ 4۔جب قتلے پک جائیں تو انہیں پلیٹ یاڈش میں ترتیب دیں۔ 5۔چمچ کی مدد سے ساس کو مچھلی کے اطراف میں ڈالیں لیموں اور دھنیے سے سجائیں چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 140کیلوریز چکنائی 5.28گرام جاذب چکنائی 0.78گرام کولیسٹرول 47.25ملی گرام فائبر Nil
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ