اُردو پوائنٹ پکوان

لبنانی تندوری مچھلی


اشیاء: رہو، سرمئی (سوا سے ڈیڑھ کلو کا پورا ٹکڑا) سرخ ثابت مرچ آٹھ عدد ہلدی آدھا چائے کا چمچ ہری مرچ پسی ہوئی چھ عدد نمک دو بڑے چمچ لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق دو عدد ترکیب: 1۔ مچھلی کے ٹکڑے کو صاف کرکے چھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر نمک لگا کر ایک پیالے یا پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں تقریباً مزید چھ گھنٹے پھر سرکے اور پانی سے دھو لیں۔ 2۔گرائنڈر میں لہسن ، ثابت سرخ مرچ، پسا دھنیا، پسی ہلدی ، ادرک، ہری مرچ اور لیموں کا عرق ملا کر پیس لیں اورمچھلی پر اچھی طرح مل دیں اور چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر فوائل میں لپیٹ کر پندرہ منٹ کے لئے پہلے سے گرم مائیکروویو میں رکھیں یا تندور میں پکائیں بیچ میں کھول کر دیکھیں اگر مچھلی گل گئی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ مزید تھوڑی دیر تندور میں رکھیں۔ آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ