اُردو پوائنٹ پکوان

فش ودھ اسپائسی ٹماٹو سوس


اشیاء: کریم چیز 90گرام اوریگانو ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر ایک چٹکی مچھلی کے قتلے چار عدد اجوائن گارنشنگ کے لئے لیموں کے سلائس گارنشنگ کے لئے ٹماٹو سوس کے لئے: تیل ایک کھانے کا چمچہ پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد خشک سرخ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں) سیلیری اسٹکس (چوپ کر لیں) ایک عدد زیرو پاؤڈر چائے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچہ ادرک چائے کا چمچہ ہری شملہ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں) سرخ شملہ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں) ٹماٹر 400گرام ٹماٹو پری ایک کھانے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ شکر ایک چٹکی ترکیب: ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز، سیلیری، سرخ مرچ، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں سرخ شملہ مرچ، ہری شملہ مرچ، ٹماٹر، ٹماٹو پری، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور شکر ڈال کر ابال آنے دیں۔ آنچ دھیمی کر کے 15-20منٹ تک پکائیں۔ چمچہ چلاتی رہیں، اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ کریم چیز، اور یگانو اور سرخ مرچ پاؤڈر کو مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ تیز چاقو کی مدد سے مچھلی کی کھال اور چھلکے اتار کر صاف کر لیں۔ اب ان قتلوں میں کریم چیز والی فلنگ بھر کے رول کر دیں اور ٹوتھ پک کی مدد سے بند کر دیں۔ ہلکی گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں مچھلی کے قتلے رکھ کر ڈھک دیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180Cپر پکائیں ۔ اس کے بعد نکال کر اس پر ٹماٹو سوس ڈال کر مزید 10-15منٹ تک پکائیں۔ سرو کرنے سے قبل لیموں کے سلائس اور اجوائن سے گارنش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ