اُردو پوائنٹ پکوان

فش ود میش آلو


مچھلی کو صاف کر کے اچھی طرح سرکے سے دھولیں اور درمیانی کانٹا نکال کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
آلو کو چھیل کر میش کر لیں اور اسے ایک پیالے میں رکھ کر اس میں کریم، نمک، 1/2 کھانے کا چمچہ، مکھن اور پنیر کی آدھی مقدار شامل کریں
اچھی طرح مکس کرنے کے بعد آلو کے اس کریمی آمیزے کو ایک پائپینگ بیگ میں ڈالیں
سوس پین میں باقی بچاہوا مکھن گرم کر کے اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں
پیاز کے براوٴن ہو جانے کے بعد اس میں مشروم، سفید مرچ پاوٴڈر اور چائینز نمک ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں
سوس پین کو چولہے سے ہٹا کر اس میں 1 کھانے کا چمچہ مایونیز اور باقی بچا ہوا پنیر ڈال کر مکس کریں
ایک چکنی کی ہوئی کیسرول ڈش کے درمیان میں فرائی کئے مشروم کے آمیزے کو ڈالیں اور اس کے اوپر مچھلی کے پیسز کو رکھیں
2 کھانے کے چمچے مایونیز سے اسے کور کریں
پائیپنگ بیگ میں بھرے ہوئے آلو کے کریمی مکسچر سے ڈش کے کناروں کو خوبصورتی سے سجائیں
کیسرول ڈش کو پہلے سے گرم اوون میں180C پر رکھ کر 20-25 منٹ تک بیک کریں
مزیدار فش پوٹیٹو تیار ہے
ٹماٹر کیچپ کے ساتھ سروکریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ