اُردو پوائنٹ پکوان

چکن کرڈ


اشیاء: ثابت مرغ سوا کلو لیموں کا رس دو چمچ ابلتا ہوا پانی دو چمچ پھینٹی ہوئی دہی ایک کپ نمک سوا چمچ ہلدی آدھ چمچ پسا ہوا لہسن دو گٹھی کھانیو الا سرخ رنگ دو چٹکی پسا ہوا زیرہ و ادرک دو دو چمچ گھی مرغ پر لگانے کے لئے کالی مرچ آدھ چمچ ترکیب: گوشت دھو کر تمام مصالحہ گرم پانی میں ملا کر مرغ پر ملیں۔ چاقو سے مرغ پر خوب کچو کے لگائیں۔ چوبیس گھنٹے فریج میں رکھیں۔ فریج نہ ہو تو دو گھنٹے کے لئے ویسے رکھ دیں۔ ہلکا سا گھی لگا کر سیخ میں پروکر گلنے کے لئے تنور میں رکھ دیں یا بیکنگ ٹرے میں ہلکا گھی لگا کر ایک سو اسی درجہ فارن ہائیٹ پر ایک گھنٹے کے لئے اوون میں رکھیں۔ آدھ گھنٹہ بعد پلٹ دیں۔ ٹماٹر، سلاد ، دہی اور روغنی نان کیساتھ کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ