اُردو پوائنٹ پکوان

بیک میکرونی


اجزاء: ایلبو میکرونی 150گرام مچھلی 250گرام مشرومز 100گرام(کٹی ہوئی) مکئی کے دانے 200گرام شملہ مرچ (کٹی ہوئی) چار کھانے کے چمچ براؤن بریڈ کا چورا چھ کھانے کے چمچ کدو کش کی ہوئی پنیر دو کھانے کے چمچ سوس کے لئے : خالص تیل ایک کھانے کا چمچ آٹا 4کھانے کے چمچ دودھ 450ملی لیٹر نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے لئے زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ پانی نکلا ہوا دہی 50گرام پنیر (کدو کش کی ہوئی) 50گرام ترکیب: میکرونی کو اچھی طرح پکائیں ۔ مچھلی کو دھو کر اتنا پکائیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے ، اس کے کانٹے وغیرہ نکال دیں۔ سوس: تیل کو ایک برتن میں گرم کر یں ،پھر چولہے سے ہٹا کر ہلاتے ہوئے آٹا ڈالیں اور بالکل ہموار کر لیں۔ پھر تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ ملائیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ چمچ سے مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ وہ خاصا گاڑھا سا آمیزہ بن جاے۔ پھر اسی طرح چمچ سے لاتے ہوئے نمک کالی مرچ زیرہ دہی اور پنیر ڈال کر مزید دو منٹ تک پکاتے رہیں۔ اس کے بعد میکرونی، مشرومز ،مکئی کے دانے ،شملہ مرچ اور مچھلی کو آپس میں مکس کر کے سوس کے اوپر ڈال دیں۔ پھر اس سارے آمیزہ کو مکس کر کے ایک اوون پروف ڈش میں ڈالیں۔ ڈبل روٹی کے چورے اور پنیر کو الگ سے مکس کر یں ڈش کے اوپر چھڑک دیں۔ پھر اوون میں رکھ کر درمیانے درجہ حرارت پر 15سے 20منٹ تک بیک کر یں۔ اس ڈش کو بطور سنیک ، سپر ڈش یا پھر سبزیوں کے ساتھ لنچ یا ڈنر میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ