اُردو پوائنٹ پکوان

اچار اور سائمن فش


اشیاء: سائمن مچھلی چھ عدد پانی چھ چمچ سبز اور سرخ مرچیں دو دوعدد سرکہ چار چمچ تک کا تیل تین چمچ سویا بین کا اچار چار چمچ لہسن پیسٹ چھ جوئے ترکیب: مچھلی کو اچھی طرح دھو کر اس کے قتلے بنا لیں۔ ایک برتن میں تل کا تیل پانی، اچار ،سبز اور سرخ مرچیں، لہسن اور سرکہ کو مکس کر یں اور مصالحہ بنا لیں اب اس مصالحہ کو مچھلی کے قتلوں پر اچھی طرح لگائیں اور آدھ گھنٹے کے لئے علیحدہ رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں رچ جائے۔ اوون کو400درجہ پر سیٹ کریں اوون ٹرے میں ہلکا ہلکا گھی لگائیں اور مچھلی کے قتلوں کو اوون میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔ مچھلی گل جائے تو نکال لیں اور تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ