اُردو پوائنٹ پکوان

ویجی ٹیبل چکن


اشیاء: مرغ کا گوشت آدھا کلو گھی دو چمچ مٹر آدھا کپ اجینو موتو ایک چٹکی نمک حسب ذائقہ بند گوبھی کے پتے چار عدد ہری پیاز تین عدد آلو ایک عدد سویا سوس ایک چمچ کالی مرچ آدھا چمچ سرکہ آدھا چمچ ترکیب: گوشت کو ابال لیں۔ آلو اور مٹر وں کو بھی ابال لیں۔ پیازروں کو باریک کاٹ لیں۔ گھی گرم کر یں اور اس میں پیاز براؤن کر یں اور اتار لیں۔ اب اس میں گوشت کٹی ہوئی گوبھی ،آلو، مٹر، نمک، مرچ، سرکہ اور اجینو موتو ڈال دیں۔ اوون میں دیگچی رکھیں اور پانچ سے دس منٹ تک دم دیں۔ پھر سویا سوس ڈال کر نکال لیں۔ ویجی ٹیبل چکن تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ