اُردو پوائنٹ پکوان

ونیلا ٹارٹ پیسٹری


اشیاء: مکھن ڈیڑھ چمچ ونیلا ایسنس آدھا چمچ چینی دو چمچ دودھ حسب ضرورت آٹا دو کپ انڈے کی زردی ایک عدد نمک ایک چوتھائی چمچ کریم آدھا کپ ونیلا ایسنس دو چمچ ترکیب: آٹا نمک اور چینی کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ پھر مکھن اور انڈے کی زردی کو ملا کر خوب پھینٹیں ۔ اب اس میں ونیلا ایسنس اور تھوڑا سا دودھ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ اب اس مادے کو سانچوں میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں۔ پکنے پر نکال لیں اور ٹھنڈا کر یں۔کریم اور ونیلا ایسنس کو اچھی طرح مکس کر یں اور پیسٹریوں پر پھیلا دیں۔ لیجئے آپ کی ونیلا ٹارٹ پیسٹری تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ