اُردو پوائنٹ پکوان

اسٹفڈ ایپل


ضروری اشیاء: سیب (درمیانے سائز میں) 8عدد کھویا 1کپ سوجی 2کھانے کے چمچے خشک دودھ کپ کنڈینسڈ ملک کپ چینی 4کھانے کے چمچے ناریل پاؤڈر 2کھانے کے چمچے مکھن 2کھانے کے چمچے پنیر (کش کرلیں) کپ پستہ کپ فریش کریم 1کپ ترکیب: سیب کو اوپر سے کاٹ کر تیز چھری کی مدد سے اندر سے خالی کرلیں مکھن گرم کرکے سوجی ڈال کر بھون لیں اب اس میں کھویا، چینی، خشک دودھ، ناریل پاؤڈر، پستہ اور کنڈیناسڈ ملک ڈال کر مکس کرکے اتار لیں۔ آمیزے کوس یب میں بھر کر اوپر سے پنیر ڈال دیں۔ اس طرح سب سیب تیار کرلیں۔ ایک بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے سیب رکھ دیں پہلے گرم کئے ہوئے اوون میں 180oCپر 5-10منٹ کے لئے بیک کریں۔ تیار ہو جائے تو اوون سے نکال کر سیب کے اوپر فریش کریم ڈال کر سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ