اُردو پوائنٹ پکوان

سٹوں کا بادامی پنیر مصالحہ


اشیاء: چھوٹے سٹے 10-12عدد کاٹیج پنیر 200گرام پیاز 2عدد درمیانہ سائز لہسن 4-5جوے ادرک دو انچ کا ٹکڑا ثابت سرخ مرچ 3-4عدد بادام 12-15عدد تیل تین ٹیبل سپون ٹماٹر کی پیسٹ دو کپ نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ زیرا چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ قصوری میتھی ایک ٹیبل سپون ترکیب: 1۔سٹے دھو کر باریک سلائسوں میں کاٹ لیں ، پنیر کے ایک انچ سائز کے تکونے ٹکڑے کاٹ لیں۔ لہسن اور پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں۔ ادرک چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں اور آدھا ادرک چھیل کر سجانے کے لئے رکھ دیں۔ 2۔ثابت سرخ مرچ کی ڈنڈیاں اتار دیں۔ سرخ مرچ ، بادام، پیاز اور لہسن کو گرائنڈر میں آدھ کپ پانی ڈال کر اچھی سی پیسٹ بنا لیں۔ 3۔ایک مائیکروویو پیالے میں پکانے کا تیل، سرخ مرچ ، بادام، پیاز، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر کا گودا، نمک اور آدھا کپ پانی ڈالیں۔ڈھانپ کرمائیکروویوہائی(100%)پر چار منٹ کے لئے پکائیں۔ 4۔اتار کر اچھی طرح ہلا لینے کے بعد اس آمیزے میں سلائس کئے ہوئے سٹے ، پنیر کے ٹکڑے ، سرخ مرچ پاؤڈر، زیرا پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور ڈھانپ 5۔کرمائیکروویوہائی(100%)پر آدھ منٹ کے لئے بھونیں پھر میتھی کو ہاتھوں سے مسل کر گریوی کے اوپر چھڑک دیں اور گرما گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ