اُردو پوائنٹ پکوان

شکر قندی اور شلجم


اشیاء: شکر قندی /چقندر 350گرام کچی شلجم 350گرام پودینہ 4ٹہنیاں بیریز 6عدد سنگترے کا رس آدھا کپ سبزیوں کی یخنی آدھاکپ نمک سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔اوون کوF ْ375پر گرم کریں ۔ چقندر یا شکر قندی کے عمدہ سلائس بنا لیں ۔شلجم کے چار ٹکڑے کریں اور ہر ٹکڑے کے سلائس بنا لیں ۔ 2۔ایک فرائی پین یا اوون ڈش میں پیلے شلجم کی تہہ لگائیں پھر چقندر کی تہہ لگائیں درمیان میں بیریز اور پودینہ چھڑک کر حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ بھی چھڑ ک لیں ۔ 3۔شکر قندی اور شلجم کی تہوں پر سنگترے کارس اور سبزیوں کو یخنی میں مکس کر کے ڈالیں اور تقریباََ 2منٹ تک ابالیں ۔ 4۔اب پین کوایلومینیم فوائل سے اچھی طرح ڈھک دیں اور15۔20منٹ اوون میں بیک کریں پھر درجہ حرارت F ْ400تک بڑھادیں اور مزید 10منٹ تک بیک کر لیں۔ غذائیت: توانائی 37کیلوریز چکنائی 0.31گرام جاذب چکنائی 0گرام کولیسٹرول 0 فائبر 3.28گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ